راجستھان میں گڈ گورننس سے ہمیں دوبارہ عوام کا آشیرواد ملنے والا ہے: گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ جب 126 لوگ ہمارے ساتھ ہیں تو میں پوچھنا چاہوں گا کہ بی جے پی نے دوسرا امیدوار کیوں کھڑا کیا جب ان کے پاس پورے ووٹ نہیں تھے۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر اچھی حکمرانی اور عوامی مزاج کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ اس بار ہمیں دوبارہ عوام کا آشیرواد ملنے والا ہے۔ اشوک گہلوت راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی جیت کے بعد جمعہ کی دیر رات ان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں یہ امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار راجستھان میں جس طرح سے اچھی حکمرانی ہوئی ہے، مجھے یقین ہے کہ عوام، ووٹر ہمیں دوبارہ انتخابات میں کامیابی دلائیں گے، اس پر مجھے پورا یقین ہے۔ عوام کے مزاج سے جیسا میں محسوس کر رہا ہوں، اس بار دوبارہ عوام کی حمایت ہمیں ملنے والی ہے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہم تینوں سیٹیں جیتیں گے، سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب 126 لوگ ہمارے ساتھ ہیں تو میں پوچھنا چاہوں گا کہ بی جے پی نے دوسرا امیدوار کیوں کھڑا کیا جب ان کے پاس پورے ووٹ نہیں تھے، اس کا مطلب ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتے تھے، ایسا نہیں ہوا اور انہیں بری طرح منھ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں جو روایت رہی ہے اسے یہ لوگ توڑنا چاہتے ہیں۔ گجرات اور دیگر ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی پھیلانا چاہتے ہیں۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تینوں ہمارے سینئر ساتھی ہیں، ملک کے بڑے لیڈر ہیں، مجھے مکمل یقین ہے کہ جو مسائل ہمارے راجستھان کے مختلف نوعیت کے ہیں، خاص طور پر راجستھان ایسٹرن کینال پروجیکٹ (ای آرسی پی) کی، جو ایسٹرن کینال ہے وہ بہت بڑا مدا راجستھان میں ہے، یقین ہے کہ تینوں ساتھی اسے مضبوطی سے اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے عوام سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ اسے پورا نہیں کر رہے ہیں، زور دیں گے کہ یہ پانی کا مسئلہ ختم ہو۔ ہم کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے عوام کے جذبات کے مطابق کام کیا اور مجھے خوشی ہے کہ تمام ایم ایل ایز نے ووٹ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔