اپنے والدین، بیوی اور بچوں کے ساتھ رام للاکے درشن کرنے ایودھیا جاؤں گا :کیجریوال

شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ نے کیجریوال کو  فون کیا  اور  بتایا کہ ان کی ٹیم ذاتی طور پر دعوت نامہ دینے آئے گی لیکن ان کی ٹیم ابھی تک نہیں آئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ 22 جنوری کوپران-پرتشٹھاکے بعد وہ اپنے والدین، بیوی اور بچوں کے ساتھ رام للا کے درشن کرنے ایودھیا جائیں گے۔اروند کیجریوال نے بدھ کو تیرتھ یاتریوں کی 87 ویں ٹرین دوارکادھیش کے لیے روانہ ہونے سے قبل بزرگوں سے ملاقات کی۔

کیجریوال  نے کہا کہ 22 جنوری کو بھگوان شری رام کی پران-پرتشٹھاکے بعد دہلی حکومت ایودھیا کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹرینیں بھیجنے کی کوشش کرے گی۔ ایودھیا جاکر رام للا کے درشن کرنے کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ یہ 87ویں ٹرین دوارکادھیش جا رہی ہے۔ اس سے پہلے تقریباً 82 ہزار لوگ 86 ٹرینوں میں مختلف تیرتھ مقامات کا سفر کر چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کی طرف سے ایک خط آیا تھا۔ اس کے بعد جب ہم نے انہیں فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم ذاتی طور پر دعوت نامہ دینے آئے گی لیکن ان کی ٹیم ابھی تک نہیں آئی۔ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بہت سارے وی آئی پی اور وی وی آئی پی ایودھیا آئیں گے، اس لیے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پران-پرتشٹھا کے لیے ذاتی دعوت نامہ موصول نہیں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کے والدین کی رام للا کے درشن کرنے کی بڑی خواہش ہے۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایودھیا جانا چاہتے ہیں۔ فی الحال صرف ایک شخص کو ایودھیا جانے کی اجازت ہے۔ 22 جنوری کوپران-پرتشٹھاکے بعد، وہ رام للا کے درشن کے لیے اپنے والدین، بیوی اور بچوں کے ساتھ ایودھیا جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔