ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر پی ایم مودی خاموش کیوں: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں واضح لفظوں میں سوال کیا ہے کہ ”وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں؟ وہ کیوں چھپ رہے ہیں؟ بہت ہوچکا۔ ہمیں بتائیں کہ سرحد پر کیا ہوا؟“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کے فوجی اہلکاروں کے شہید ہونے پر پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی سے کئی سوال کیے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر خاموش کیوں ہیں اور کچھ بولنے سے پرہیز کیوں کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ آخر چین کی ہمت کیسے بڑھی کہ انھوں نے ہندوستانی زمین پر قبضہ کیا۔

راہل گاندھی نے یہ سوالات ایک ٹوئٹ کے ذریعہ پی ایم نریندر مودی کے سامنے رکھے ہیں۔ انھوں نے بدھ کی صبح کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں سخت لہجے میں لکھا ہے کہ"اب بہت ہو چکا ہے اور وزیر اعظم کو لب کشائی کر کے بتانا پڑے گا کہ چین کی ہمت ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے اور ہمارے فوجی اہلکاروں کو مارنے کی کیسے ہوئی ۔"


اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں سوال کیا ہے کہ "وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں؟ وہ کیوں چھپ رہے ہیں، بہت ہوچکا ہے۔ ہمیں بتائیں کہ سرحد پر کیا ہوا؟ چین کی ہمت ہمارے فوجی اہلکاروں کو مارنے کی کیسے ہوئی۔ اس نے ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی ہمت کیسے کی۔"

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔