’کیا پی ایم مودی کے لیے ٹوائلٹ بھی ریزرو ہے؟‘ راہل گاندھی کو لاؤنج نہ ملنے پر کھڑگے نے پوچھا تلخ سوال

کھڑگے نے کہا کہ ’’مودی- شاہ دراندازی کو روکنے کی پوری طاقت رکھتے ہوئے بھی لوگوں کو ڈرا رہے ہیں۔ کیا وزیر اعظم مودی اور امت شاہ سو رہے ہیں؟ اقتدار میں ہونے کے باوجود دراندازی کیوں نہیں روک سکتے؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکا رجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ملکا رجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج زوردار انداز میں حملہ بولا۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر الزام لگایا کہ ان دونوں کے ہی اشارے پر جھارکھنڈ میں ان کے اور راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو روکا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کابینہ وزیر کا درجہ ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر کو ہوائی اڈے کے ریزرو لاؤنج میں رکنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کھڑگے نے سوال کیا کہ ’’کیا وزیر اعظم کے لیے ٹوائلٹ بھی ریزرو کیا جانا چاہیے۔‘‘

دراصل کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں جمعہ کو تقریباً دو گھںٹے تک روک کر رکھا گیا۔ اس پر کانگریس نے الزام لگایا کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔ جبکہ افسران کا کہنا ہے کہ ایسی بات نہیں ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی بھی تقریباً دو گھنٹے تک دیوگھر ہوائی اڈے پر پھنسے رہے۔ اس دوران علاقہ کے فضائی حدود کو ’نو فلائنگ زون‘ قرار دے دیا گیا۔


آج کانگریس صدر کھڑگے کے ہیلی کاپٹر کو 20 منٹوں تک روک کر رکھا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ’’کل ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو 2 گھنٹے تک روکے رکھا گیا کیونکہ وزیر اعظم اپنے جہاز میں بیٹھے تھے۔ آج میرے ہیلی کاپٹر کو 20 منٹ تک روک کر رکھا گیا، کیونکہ اس وقت امت شاہ اتر رہے تھے۔ حالانکہ میرا اور وزیر داخلہ کا راستہ الگ الگ تھا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’راہل گاندھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں، کابینہ وزیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ لیکن افسران کہتے ہیں کہ ہوائی اڈے کا لاؤنج وزیر اعظم مودی کے لیے ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وزیر اعظم کے لیے ایک ٹوائلٹ بھی ریزرو کیا جانا چاہیے۔‘‘

کانگریس صدر نے دراندازی کے حوالے سے بھی بی جے پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مودی اور شاہ اس دراندازی کو روکنے کی پوری طاقت رکھتے ہوئے بھی لوگوں کو ڈرا رہے ہیں۔ کیا وزیر اعظم مودی اور امت شاہ سو رہے ہیں؟ اقتدار میں ہونے کے باوجود دراندازی کیوں نہیں روک سکتے؟ جب وہ ہیلی کاپٹر روک سکتے ہیں تو دراندازوں کو کیوں نہیں روک سکتے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔