’پی ایم مودی تو کچھ بھی بولتے ہیں، لیکن امت شاہ کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے‘، 300 سیٹ کے دعوے پر شرد پوار کا ردعمل

امت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی نے پانچ مرحلوں میں ہی 300 سے زیادہ سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ شرد پوار نے پریس کانفرنس میں ان کے اس دعوے کا جواب دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار / ویڈیو گریب</p></div>

این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات پانچ مرحلوں میں مکمل ہو گئے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں ووٹنگ کے ابھی دو مراحل باقی ہیں۔ گوکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہونے والا ہے لیکن بی جے پی نے پہلے ہی یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ پانچ مرحلوں میں اس نے 300 سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ دوسری جانب مسلم ریزرویشن سے متعلق بیانات کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں اب این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بی جے پی کے دعوے اور مسلم ریزرویشن پر بڑا بیان دیا ہے۔

شرد پوار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ کیا۔ امت شاہ کے پانچ مرحلوں میں 300 سے زیادہ سیٹوں کے دعوے پر کہا کہ امت شاہ ایک ذمہ دار عہدے پر ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ 400 کیا، وہ تو 480 سیٹیں بھی بول سکتے ہیں؟ اگر پی ایم مودی بولتے تو کوئی بات نہیں تھی کیونکہ وہ آج کل کچھ بھی بولتے رہتے ہیں۔ امت شاہ کو ذرا دھیان دے کر بات کرنی چاہیے۔


شرد پوار سے جب پوچھا گیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا انڈیا الائنس مسلمانوں کو ریزرویشن دے گی؟ تو جواب میں پوار نے کہا کہ ہم نے 20 سال پہلے مہاراشٹر میں مسلم ریزرویشن دیا تھا، اسے عدالت نے بھی برقرار رکھا تھا۔ اس ضمن میں ہمیں زیادہ کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مودی حکومت مسلم ریزرویشن چھین رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔