عام بجٹ 2024 کے بعد کیا ہوگا مہنگا اور کیا ہوگا سستا؟ سونا-چاندی اور موبائل سمیت کئی چیزوں پر ہوگا اثر

کینسر سے متعلق تین دواؤں پر کسٹم ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے، ایکسرے ٹیوب اور فلیٹ پینل ڈٹیکٹر پر بھی درآمدات ٹیکس ہٹا دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آج نئی حکومت کا پہلا عام بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو لے کر عوام بہت امیدیں لگائے بیٹھی تھی، حالانکہ کئی محاذ پر مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ لیکن کچھ شعبے ایسے ضرور ہیں جہاں سے خوشیوں بھری خبر سامنے آئی ہے۔ مثلاً نئے بجٹ میں کچھ اشیاء پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس سے صارفین کو راحت ملے گی۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ پیش کردہ تازہ بجٹ کے بعد کیا مہنگا ہوگا اور کیا سستا۔

سستی ہونے والی چیزیں:

  1. کینسر سے جڑی تین ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے۔ ایکسرے ٹیوب اور فلیٹ پینل ڈٹیکٹر پر بھی درآمدات ٹیکس ہٹا دیا گیا ہے۔

  2. موبائل فون اور پارٹس، پی سی بی اور موبائل فون چارجر پر کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد گھٹ گئی ہے۔

  3. 25 ضروری معدنیات پر کسٹم ڈیوٹی نہیں لگے گی۔

  4. سولر سیل اور سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے سامان پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

  5. سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی گھٹا کر 6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے زیورات کی قیمت کم ہو جائے گی۔

  6. پلاٹینم پر کسٹم ڈیوٹی گھٹ کر اب 6.4 فیصد ہو گئی ہے۔


مہنگی ہونے والی چیزیں:

  1. پی وی سی فلیکس بینر کی درآمد اب پہلے کے مقابلے مہنگی ہو جائے گی۔

  2. کچھ ٹیلی مواصلات سامانوں کی درآمد بھی اب مہنگی ہوگی۔ دراصل بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ ’میک اِن انڈیا‘ کے تحت ملک میں بنے سستے گھریلو مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے یہ اعلان کیا ہے۔

  3. ایک سال سے زیادہ تک رکھے گئے ایکویٹی انویسٹمنٹ مہنگے ہوں گے۔ اس شعبہ میں ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔

  4. ایک سال سے زیادہ رکھے گئے شیئر بھی مہنگے ہوں گے۔ اس شعبہ میں ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کیا گیا ہے۔

  5. امونیم نائٹریٹ پر درآمد ٹیکس 10 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

  6. خود سے تباہ (ختم) نہ ہونے والے پلاسٹک مہنگے ہوں گے۔ اس پر درآمدات ٹیکس 25 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔