شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائل کا کیا تجربہ
شمالی کوریا کی سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے پیر کو یونہاپ کے حوالے سے کہا کہ تجربہ کا مقصد منتخب طور پر تیار اور نصب کی جا رہی میزائل کی تشخیص اور ہتھیاروں کے نظام کی درستگی کی توثیق کرنا تھا۔
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اتوار کو ہواسونگ-12 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کی ہے۔ یہ رپورٹ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے دی ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے پیر کو یونہاپ کے حوالے سے کہا کہ ’’تجربہ کا مقصد منتخب طور پر تیار اور نصب کی جا رہی میزائل کی تشخیص اور ہتھیاروں کے نظام کی درستگی کی توثیق کرنا تھا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : میریٹل ریپ اگر جرم تو شادی کا بائیکاٹ
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل کو اتوار کے روز شمالی کوریا کے صوبے جگانگ سے مشرقی سمندر (جاپان سمندر) کی جانب داغا گیا۔ یونہاپ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اتوار کے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوئے۔
نومبر 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے تجربے کے بعد ہواسونگ۔12 میزائل لانچ کی گئی ہے۔ یہ شمالی کوریا کی سب سے طویل دوری (4500 کلو میٹر) تک مار کرنے والی میزائل ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اتوار کو شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد کہا کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن وہ اس خطے میں اپنی اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے اپنی فوجی صلاحیت میں اضافہ جاری رکھے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔