موسم کا حال: دہلی-این سی آر، یوپی، بہار سمیت کئی ریاستوں میں آندھی و بارش کا امکان، انتباہ جاری

دو دنوں تک ایک نیا مغربی ہوا کا دباؤ فعال ہوگا، جس کے سبب پہاڑوں پر برفباری ہوگی اور اس کے اثرات میدانی علاقوں پر بھی محسوس کیے جائیں گے، سرد ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / فائل تصویر / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: شمالی ہندوستان کے لوگ ایک بار پھر سردی محسوس کرنے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے 48 اضلاع میں طوفان کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

اسکائی میٹ کے مطابق آج اور کل ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہوگا، جس کے فعال ہونے کی وجہ سے پہاڑوں پر برف باری ہوگی، جس کا اثر میدانی علاقوں پر بھی نظر آئے گا، سرد ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی۔

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ نیا ویسٹرن ڈسٹربنس پرانے سے زیادہ طاقتور ہے۔ اس کا اثر مغربی ہمالیائی ریاستوں اور شمال مغربی ہندوستان کی میدانی ریاستوں پر بھی نظر آئے گا۔ یکم اور 2 مارچ کو جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید برف باری ہو سکتی ہے۔


اگلے تین دنوں کے دوران پنجاب اور ہریانہ میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مارچ کو پنجاب میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے جبکہ ہریانہ میں یکم اور 2 مارچ کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ یکم اور 2 مارچ کے درمیان یوپی، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کئی مقامات پر بارش اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر بہار اور جھارکھنڈ میں بھی نظر آئے گا۔ اس کا اثر ان ریاستوں میں 3 مارچ سے نظر آئے گا۔ دونوں ریاستوں میں مارچ کا آغاز بارش کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔