تقریب میں تلوار لہرانا راج ٹھاکرے کو پڑا بھاری، آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج

ممبئی سے ملحق ٹھانے میں راج ٹھاکرے کی منگل کے روز ایک تقریب تھی جس میں انھوں نے تلوار دکھائی تھی، ٹھانے کمشنر جے جیت سنگھ نے راج ٹھاکرے کے خلاف کیس درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔

راج ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
راج ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر میں مسجد سے لاؤڈاسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کر سرخیوں میں آئے راج ٹھاکرے کے لیے مشکلیں کھڑی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ مہاراشٹر نونرمان سینا چیف راج ٹھاکرے کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔ ٹھانے کے نوئیڈا پولیس اسٹیشن میں راج ٹھاکرے کے خلاف یہ کیس درج ہوا ہے۔ ممبئی سے ملحق ٹھانے میں راج ٹھاکرے کی منگل کے روز ایک تقریب تھی جس میں انھوں نے تلوار دکھائی تھی۔ ٹھانے کے کمشنر جے جیت سنگھ نے راج ٹھاکرے کے خلاف کیس درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے مہاراشٹر محکمہ داخلہ نے کہا کہ راج ٹھاکرے کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر راج ٹھاکرے کی تلوار لہراتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ راج ٹھاکرے ان دنوں لاؤڈاسپیکر پر بیان دے کر سرخیوں میں ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر جلد از جلد ہٹایا جائے ورنہ اس کا نتیجہ بھگتنا ہوگا۔ راج ٹھاکرے نے اس کے لیے 3 مئی کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ان کے اس بیان پر این سی پی ترجمان مہیش تاپسے نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’راج ٹھاکرے کا مہاراشٹر کی سیاست میں کیا تعاون ہے، یہ مہاراشٹر کی عوام جانتی ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر عوام میں زہر گھولنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔