لوک سبھا انتخاب 2024کے آخری مرحلہ کے لئے ووٹنگ شروع، وزیر اعظم کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگا

آخری مرحلہ میں 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اب سب کو 4 جون کا انتظار  ہےجب ووٹ شماری ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخاب 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ آخری مرحلہ میں 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ اس درمیان 10 کروڑ سے زائد ووٹرس انتخابی میدان میں اترے 904 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس مرحلہ کی ووٹنگ کا عمل ختم ہوتے ہی گزشتہ تقریباً ڈھائی ماہ سے جاری انتخابی سرگرمیاں بھی ختم ہو جائیں گی اور سبھی کو 4 جون کا انتظار رہے گا جس دن ووٹ شماری کا عمل انجام پائے گا۔

ساتویں اور  آخری مرحلہ میں حق رائے دہی کے لیے حسب سابق صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی اور یہ آج شام 6 بجے تک جاری رہے گی ۔ ووٹنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور گرمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پولنگ بوتھوں پر شامیانہ وغیرہ کی سہولتیں بھی دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پولنگ مراکز پر پانی، بیت الخلاء، وہیل چیئر اور بجلی جیسی سہولیات بھی میسر رہیں گی۔


آج جن معروف شخصیات کی قسمت کا فیصلہ ہو رہا ہے ان میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ کنگنا رناوت، لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی وغیرہ شال ہیں ۔ کل ملاکر اس مرحلہ میں 904 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا اور ان میں سب سے زیادہ 328 امیدوار پنجاب سے ہیں۔ دراصل پنجاب کی سبھی 13 لوک سبھا سیٹوں پر آخری مرحلہ میں ہی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر اتر پردیش ہے جہاں 13 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے اور یہاں مجموعی طور پر 144 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ سب سے کم 19 امیدوار چنڈی گڑھ میں ہیں جہاں کی ایک لوک سبھا سیٹ پر ہی الیکشن ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔