اے پی گیس سانحہ: سی سی ٹی وی میں قید ہوئے دل دہلا دینے والے مناظر
ان دل دہلا دینے والی فوٹیج میں متاثرین کو پولیس اور این ڈی آر ایف اہلکار کے ذریعے اسپتال پہنچانے اور راحتی کام انجام دینے کے واقعات بھی قید ہیں۔
حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم ضلع کی ایل جی پالیمرس کمپنی سے گیس کے اخراج کے واقعہ کے سلسلہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئے ہیں۔ اس واقعہ میں 12 افراد کی موت ہوگئی تھی اور سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے تھے۔ کئی افراد سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے تھے اور اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ہی پڑے تھے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اوریا سڑک حادثہ: حزب اختلاف یوگی حکومت پر حملہ آور
اس واقعہ کے سلسلہ میں جو سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئے ہیں ان میں متاثرین کو مشکل صورتحال میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مناظر کو ضلع کے آر آر وینکٹ پورم علاقہ میں، جہاں جنوبی کوریا کی ملکیت والی یہ کمپنی قائم ہے، کے ایک مکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے قید کیا ہے۔
ان دل دہلا دینے والی فوٹیج میں متاثرین کو پولیس اور این ڈی آر ایف اہلکار کے ذریعے اسپتال پہنچانے اور راحتی کام انجام دینے کے واقعات بھی قید ہیں۔ گیس سانحہ کے بعد دیہات میں صورتحال کے قابو میں آنے کے بعد مقامی افراد کو واپس ان کے مکانات کو بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ 8 مئی کو گیس لیک ہونے کے بعد ایل جی پالیمرس کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری انجام نہیں دی گئی ہے۔ دریں اثنا، حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی جانچ کمیٹی کے علاوہ جنوبی کوریا سے ایک ٹیم ویزاگ پہنچی ہے جو کہ گیس سانحہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔