منی پور میں تشدد بھڑکنے کا سلسلہ جاری، تازہ واقعہ میں 9 افراد ہلاک، کرفیو میں محدود نرمی

تازہ تشدد کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ہلاکتیں کھامین لوک کے علاقے میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں ہوئیں۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

امپھال: منی پور میں تشدد کی آگ ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھی ہے۔ ریاست کے کھامین لوک علاقے میں فائرنگ کے دوران 9 افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولی باری کے واقعہ میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا ہے۔

تازہ تشدد کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ہلاکتیں کھامین لوک کے علاقے میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں ہوئیں۔ تشدد میں ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے جسم پر کٹنے کے نشانات ہیں اور کئی پر گولیوں کے زخم موجود ہیں۔ نسلی جھڑپوں کی وجہ سے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے تناؤ کا شکار شمال مشرقی ریاست منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات کے بعد کرفیو میں محدود نرمی کر دی گئی ہے۔


تقریباً ایک ماہ قبل منی پور میں ہونے والے نسلی تشدد میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 310 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ ریاست میں امن کی بحالی کے لیے فوج اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریاست میں حال ہی میں چلائی گئی تلاشی مہم کے دوران 1040 ہتھیار برآمد کیے گئے تھے۔ یہ اسلحہ ماضی میں مختلف مقامات سے شرپسندوں نے لوٹ لیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔