منی پور میں پھر تشدد، مشتبہ میتئی اور کوکی بدمعاشوں کے درمیان فائرنگ، سیکورٹی فورس الرٹ
جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے چراچاندپور، کاکچنگ اور بشنوپور ضلعوں کی سرحد پر واقع عام علاقہ لیسنٹمپاک تانگجینگ لائیکون میں شدید گولی باری ہوئی۔
کئی مہینوں سے نسلی تشدد کا سامنا کر رہی ریاست منی پور میں جمعہ کو ایک بار پھر تشدد اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح چراچاندپور، بشنوپور اور کاکچنگ ضلع کی سرحد پر کوکی اور مشتبہ میتئی بدمعاشوں کے درمیان شدید گولی باری ہوئی جس سے علاقے میں خوف و دہشت پھیل گئی۔ حالانکہ اس تشدد میں فی الحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے، لیکن ماحول کشیدہ ضرور ہو گیا ہے۔
تازہ فائرنگ اور تشدد کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے تعلق سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چراچاندپور، کاکچنگ اور بشنپور ضلعوں کی سرحد پر واقع عام علاقہ لیسنٹمپاک تانگجینگ لائیکون میں شدید گولی باری ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے لسانٹمپاک-تانگجینگ لائیکون، جو کہ چراچاندپور-کاکچنگ اور بشنوپور ضلعوں کی سرحد پر ہے، مشتبہ میتئی بدمعاشوں اور کوکی بدمعاشوں کے درمیان شدید گولی باری شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : فضائی آلودگی: ممبئی کے شہری سردی وگلے کی سوزش سے پریشان
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ علاقہ میں تعینات سیکورٹی فورسز کو محتاط کر دیا گیا ہے۔ جانکاری ملی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے حالات کا جائزہ بھی لیا ہے۔ مقامی لوگوں سے پتہ چلا کہ تقریباً 8 بجے شروع ہوئی گولی باری تقریباً 9 بجے تک جاری رہی۔ پھر کچھ ہی دیر بعد تقریباً 9.15 بجے مسلح شورش پسندوں کے درمیان رک رک کر گولی باری شروع ہو گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔