دہلی: ہولی اور شب برأت کے موقع پر ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزیاں، بڑی تعداد میں کاٹے گئے چالان

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز دہل میں 1673 افراد بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر تین لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے 275 چالان کیے گئے ہیں۔

دہلی پولیس / آئی اے این ایس
دہلی پولیس / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ روز ہندووں کا اہم تہوار ہولی منائی گئی، جبکہ اسی دن مسلمانوں نے شب برأت پر عبادتوں کا اہتمام کیا۔ لیکن اس موقع پر دہلی پولیس کو خاصی مشقت کرنا پڑی، کیونکہ ایک طرف جہاں ہولی کے موقع پر لوگ ہڑدنگ مچاتے ہیں وہیں نوجوانوں کا ایک طبقہ شب برأت کے موقع پر سڑکوں پر بائیکوں کے ساتھ ہنگامہ آرائی کرتا ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں ہولی کے موقع پر بڑی تعداد میں سڑکوں پر ٹریفک سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزیاں کی گئی اور پولیس نے قانون توڑنے والوں کے خلاف بڑی تعداد میں چالان کاٹے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز دہل میں 1673 افراد بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر تین لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے 275 چالان کیے گئے ہیں۔


اس کے علاوہ ہی تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 25 افراد کو پکڑا گیا، جبکہ شراب پی کر گاڑی چلانے کے معاملہ میں 196 چالان کئے گئے۔ وہیں، شب برأت کے موقع پر بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر 248 افراد کے چالان کاٹے گئے، جبکہ ٹرپل سواری پر 39 چالان کاٹے گئے۔

خیال رہے کہ ہولی کے دن لاپرواہیوں کی وجہ سے دہلی کے بارا پُلا فلائی اوور پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ کے مطابق یہ حادثہ رات تقریباً 8.40 بجے پیش آیا۔


معلومات کے مطابق پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں آٹو میں سوار دو افراد کی موت ہو گئی اور 5 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔