وارانسی: طبی سامان چوری کرنے کے الزام میں چار ڈاکٹر گرفتار
کاشی زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آر ایس گوتم نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برآمد شدہ سامان کی قیمت 20 لاکھ روپے سے زیادہ ہے اور اس معاملہ میں چار ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لکھنؤ: وارانسی میں چار ڈاکٹروں کو شہر کے مضافات میں واقع اپنے اداروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک اسپتال سے 20 لاکھ روپے سے زیادہ کا جدید طبی سامان چوری کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ملزمان نے شہر کے ایک معروف اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کی مدد سے جدید ترین بائی پاپ، الیکٹرو کارڈیوگرافی (ای سی جی)، آرٹیریل بلڈ گیس (اے بی جی) اینالائزر اور انفیوژن مشینیں خریدیں، جو شہر کے اسپتال سے چوری کی گئی تھیں۔
اسپتال کے ملازم سمیت پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے 10 کیبلز، 6 بائی پاپ، ایک ای سی جی مشین اور ایک اے بی جی مشین کے ساتھ 14 انفیوژن مشینیں ضبط کی ہیں۔ کاشی زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آر ایس گوتم نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برآمد شدہ سامان کی قیمت 20 لاکھ روپے سے زیادہ ہے اور اس معاملہ میں چار ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔