بی جے پی کے اعلان کردہ ریزرویشن کوٹہ سے کوئی خوش نہیں، ہم کرناٹک انتخابات کے لیے تیار ہیں: کانگریس
ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی کے اعلان کردہ نئے ریزرویشن کوٹہ سے کوئی خوش نہیں ہے۔ کانگریس بی جے پی کی غلطیوں کو درست کرے گی۔ جائیداد کی تقسیم کی طرح جلد بازی میں ریزرویشن نافذ کیا گیا۔
بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے بدھ کے روز ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر جیت کا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ماہ قبل سے انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی اس الیکشن میں 60 سے 65 سیٹیں جیتنے جا رہی ہے، جبکہ کانگریس اکثریت حاصل کر کے اقتدار میں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات پہلے ہوتے تو یہ کانگریس کے لئے فائدہ مند بات ہے۔ بی جے پی کے اعلان کردہ نئے ریزرویشن کوٹہ سے کوئی خوش نہیں ہے۔ معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا تو ٹک نہیں پائے گا۔ شیوکمار نے مزید کہا کہ کانگریس بی جے پی کی غلطیوں کو درست کرے گی، نیز جائیداد کی تقسیم کی طرح جلد بازی میں ریزرویشن نافذ کر دیا گیا۔
شیوکمار نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے گارنٹی اسکیموں کی تکمیل کا یقین دلائے گی اور وقت ہی بتائے گا کہ کون جھوٹا ہے! شیوکمار نے کہا کہ کان، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مہادائی ندی کے پانی کے استعمال کے مسئلہ پر مٹھائیاں تقسیم کیں۔ مرکزی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اس نے اس سلسلے میں کوئی اجازت نہیں دی تھی۔ اب جوشی کا کیا کہنا ہے؟
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے بدھ کو کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ ووٹنگ 10 مئی کو ہوگی اور 13 مئی کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔