وارانسی: گنگا ندی میں پلٹ گئی 30 سے زائد عقیدتمندوں سے بھری کشتی، چیخ و پکار کا عالم، 2 کی حالت سنگین
مقامی کشتی رانوں کے ساتھ پولیس اور بچاؤ ٹیم نے تقریباً 30 مسافروں کو محفوظ باہر نکال لیا ہے، ریسکیو کیے گئے دو لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے جنھیں کبیرا چورا اسپتال بھیجا گیا ہے۔
وارانسی کے اہلیا بائی گھاٹ کے سامنے ایک حادثے سرزد ہوا جس کے بعد ایک ہنگامہ کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مسافروں سے بھری ایک کشتی صبح اچانک گنگا ندی میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے وہاں چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔ فوری طور پر موقع پر پہنچے مقامی کشتی رانوں کے ساتھ پولیس اور بچاؤ ٹیم نے تقریباً 30 مسافروں کو محفوظ باہر نکال لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں دو لوگوں کی حالت سنگین ہے جنھیں کبیر چورا اسپتال بھیجا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سبھی مسافر جنوبی ہند کے کیرالہ باشندہ ہیں۔ اس حادثے کے بعد وہ کشتی راں فرار ہو گیا جس پلٹنے والی کشتی چلا رہا تھا۔ ایک شخص نے بتایا کہ کشتی والے نے کیرالہ سے آئے 30 سے زائد مسافروں کو کشتی میں بٹھا لیا، جس کے تھوڑی دیر بعد کشتی میں پانی بھر گیا۔ اس دوران کشتی پلٹ گئی، جس کے بعد کشتی راں فرار ہو گیا۔
دشاشومیدھ اے سی پی اودھیش پانڈے نے بتایا کہ عقیدتمندوں کو لے کر کشتی ’دَرشن پوجا‘ کے لیے نکلی، کشتی میں بیٹھے مسافروں کی تعداد 30 سے زائد تھی۔ کشتی والے نے مسافروں کو لائف جیکٹ نہیں دی تھی۔ اس دوران کشتی میں پانی بھرنے لگا جس سے لوگ گھبرا گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔