نیمار انجری کے باعث برازیل کے بقیہ فیفا ورلڈ کپ گروپ میچوں سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں سربیا کے خلاف شاندار جیت کے بعدبرازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار  انجری کی وجہ سےگروپ مرحلے کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں سربیا کے خلاف شاندار  صفر کے مقابلے دو گولوں سے جیت کے ایک دن بعدبرازیل  کے اسٹار کھلاڑی نیمار کو  اس میچ کے دوران ٹخنے کی چوٹ کا سامنا کرنے کی وجہ سے گروپ مرحلے کے بقیہ میچوں سے باہر کردیا گیا ہے۔ تاہم، نیمار کے لیے ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ توقع ہے کہ وہ ناک آؤٹ میچوں کے لیے واپس آئیں گے۔

برازیل کے فارورڈ کے خلاف لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں میچ کے دوران نو فاؤل کیے گئے ، جو اس ورلڈ کپ میں اب تک کسی بھی کھلاڑی کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے،۔ 80ویں منٹ میں ان کو درد کی وجہ سے باہر بلا لیا گیا ۔ واضح رہےان کے ٹخنے میں چوٹ اس وقت لگی جب سربیا کے کھلاڑی نیکولا ملنکووچ  نے ان کو سختی سے روکا تھا۔


نیمار کو باہر بلاکر ان بینچ پر آئس پیک کے ساتھ ٹریٹمنٹ کیا گیا ۔ بعد ازاں اس کے ٹیسٹ کروائے گئے اور جمعہ کو ہوٹل میں ان کا علاج بھی ہوا۔

نیمار اب 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف اور 3 دسمبر کو کیمرون کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے، لیکن وہ 3 دسمبر سے شروع ہونے والے ناک آؤٹ گیمز کے لیے واپس ٹیم  میں شامل ہوں گے۔


نیمار نے ابھی تک برازیل کے لیے کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ اگرچہ انہوں  نے برازیل کے لیے 2013 کا کانفیڈریشن کپ اور 2016 کے ریو ڈی جنیرو گیمز میں اولمپک گولڈ جیتا، لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیتی ہے ۔ وہ برازیل کے لیے پیلے کا ریکارڈ توڑنے سے بھی دو گول پیچھے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔