وارانسی: سوامی پرساد موریہ کے قافلے پر پھینکی گئی کالی سیاہی

بی جے پی لیڈر راجویر نے کہا کہ رام چرت مانس پریہاں کے عوام موریہ کے تبصرے سے کافی ناراض ہیں۔ سناتن روایت سے جڑے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایس پی لیڈر کےخلاف انہوں نے اپنی مخالفت درج کرائی ہے

سوامی پرساد موریہ، تصویر آئی اے این ایس
سوامی پرساد موریہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وارانسی: رام چرت مانس پر متنازع بیان دے کر سرخیوں میں آئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر سوامی پرساد موریہ کے قافلے کو وارانسی میں اتوار کو کالے جھنڈے دکھائے گئے اور مشتعل افراد نے ان پر کالے کپڑے اور کالی سیاسی پھینک کر اپنی مخالفت درج کرائی۔

وارانسی میں سونبھدر کے لئے جا رہے موریہ کا قافلہ جب رام نگر تھانہ علاقے کے ٹینگارا مور علاقے سے گزر رہا تھا تو مقامی بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے کالے جھنڈے دکھائے، کالے کپڑے پھینکے اور کالی سیاسی بھی پھینکی۔


بی جے پی لیڈر راجویر نے کہا کہ رام چرت مانس پر یہاں کے عوام موریہ کے تبصرے سے کافی ناراض ہیں۔ سناتن روایت سے جڑے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایس پی لیڈر کے خلاف انہوں نے اپنی مخالفت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام چرت مانس پر قابل اعتراض تبصرہ کے لئے موریہ کو کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔ اس درمیان پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا جس کے بعد موریہ کی کار سونبھدر کے لئے روانہ ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔