اتراکھنڈ: یو کے پی ایس سی پیپر لیک معاملہ، بی جے پی لیڈر سنجے دھاریوال کے خلاف مقدمہ درج

بی جے پی لیڈر سنجے دھاریوال کی والدہ پنچایت انتخابات میں پردھان منتخب ہوئی تھیں۔ سنجے اپنی ماں کو پردھان بنانے میں کامیاب ہونے کے بعد منگلور بی جے پی منڈل صدر بھی بن گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دہرادون: اتراکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے جے ای اور اے ای امتحان کے پیپر لیک معاملے میں بی جے پی لیڈر سنجے دھاریوال کے خلاف کیس کے بعد بی جے پی کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ملزم کی سفارش روڑکی حلقہ سے بی جے پی کے ایک نامزد لیڈر نے کی تھی۔ پولیس اس لیڈر سے کافی دیر تک پوچھ گچھ بھی کر چکی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ نرسن بلاک کے محمد پور جاٹ کے رہنے والے بی جے پی لیڈر سنجے دھاریوال کی والدہ پنچایت انتخابات میں پردھان منتخب ہوئی تھیں۔ سنجے اپنی ماں کو پردھان بنانے میں کامیاب ہونے کے بعد منگلور بی جے پی منڈل صدر بھی بن گیا۔

اب اس سوال نے پارٹی میں ہلچل مچا دی ہے کہ کس کی سفارش پر سنجے دھاریوال کو پارٹی کا منڈل صدر بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع میں ایک عہدے کے لیے نامزد بی جے پی خاتون لیڈر سے کئی دنوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔ خاتون لیڈر نے سنجے کے لیے ضلع کے ایک بڑے منتخب لیڈر کی سفارش بھی کی تھی۔


پیپر لیک معاملے میں منگلور بی جے پی کے منگلور منڈل صدر سنجے دھاریوال کا نام آنے سے بی جے پی بے چین ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، پارٹی کے ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن کے گریجویٹ بھرتی امتحان کے پیپر لیک کے سلسلے میں حاکم سنگھ کی گرفتاری کے بعد پارٹی اپوزیشن کے حملوں کی زد میں آئی ہوئی ہے۔

فی الحال بی جے پی نے خود کو دھاریوال سے دور کر لیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اے ای اور جے ای کی بھرتی میں بے ضابطگیوں کی خبریں آنے کے بعد پولیس نے سنجے دھاریوال کے کردار کو مشکوک سمجھا۔ اس کی اطلاع پارٹی قیادت تک پہنچ چکی تھی۔ 23 جنوری کو دھاریوال نے منڈل صدر کے عہدے سے استعفیٰ رڑکی کے ضلع صدر کو سونپ دیا۔ دھاریوال کے بہانے اپوزیشن نے بی جے پی کا محاصرہ شروع کر دیا ہے۔


بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ نے کہا کہ سنجے دھاریوال اب پارٹی میں نہیں ہیں۔ دھاریوال کو پارٹی نے منڈل صدر کے طور پر اعلان نہیں کیا تھا۔ بھٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت بھرتی کے امتحان میں انتہائی سختی سے برتاؤ کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر نو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔