اتراکھنڈ انتخاب: کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ نے جاری کی آبزرورس کی فہرست

کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ نے اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق طاہر علی کو چیئرمین بنایا گیا ہے اور سید عدنان اشرف کو میڈیا انچارج (30-پیرنکلیار) کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی، تصویر آئی ے این ایس
عمران پرتاپ گڑھی، تصویر آئی ے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے آبزرورس (مبصرین) کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے دستخط سے جاری اس فہرست کو فوری اثر سے نافذ کیا گیا ہے۔ جاری فہرست کے مطابق طاہر علی کو چیئرمین بنایا گیا ہے اور سید عدنان اشرف کو میڈیا انچارج (30-پیرنکلیار) کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح عمیر خان (ریاستی انچارج) کو دہرادون ضلع، شمیم علوی (قومی کوآرڈنیٹر) کو ہریدوار ضلع، اور عبدالواحد قریشی (ریاستی چیئرمین) کو نینی تال ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اتراکھنڈ انتخاب: کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ نے جاری کی آبزرورس کی فہرست

اس کے علاوہ مزید جن شخصیات کو کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ نے اتراکھنڈ اسمبلی میں آبزرور کی ذمہ داری سونپی ہے ان میں انجینئر انصاف آزاد (31-روڑکی)، لیاقت علی گدی (33-منگلور)، کنور شہزاد (35-ہریدوار دیہی)، ضیا چودھری (23-ڈوئی والا)، محمد ساکی (18-دھرم پور)، لیاقت خان (25-ہریدوار)، عبدالحئی (34-لکسر)، محی الدین (29-جھبریرا)، شمعون خان (28-بھگوان پور ایس سی)، اور انصاف علی (20-راجپور روڈ ایس سی) شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔