اتر پردیش: کورونا کو لے کر نئی گائیڈ لائن جاری، اجتماعی تقاریب پر لگی روک

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اتر پردیش حکومت نے ہولی کو لے کر نئے گائیڈ لائنس جاری کر دیے ہیں۔ اس کے مطابق کسی بھی عوامی پروگرام یا جلوس منعقد کرنے کے لیے پہلے اجازت لینی ہوگی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اتر پردیش میں بڑھتے کورونا معاملوں کو دیکھتے ہوئے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ ہولی کے پیش نظر یہ گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہو جائیں۔ چیف سکریٹری آر کے تیواری نے منگل کے روز کہا کہ ہولی پر منعقد ہونے والے کسی بھی عوامی پروگرام یا جلوس کے لیے پہلے سے اجازت لینی ہوگی۔ اجازت حاصل کرنے کے بعد بھی منتظمین کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔

گائیڈ لائن کے مطابق 60 سال سے اوپر کے لوگ، 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور کوموربیڈیٹی والے لوگوں کو تہوار کے دوران گھر کے اندر رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ گائیڈ لائن میں آگے کہا گیا ہے کہ دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔


اس دوران کووڈ اسپتال ہر ضلع میں کھلے رہیں گے، جہاں ٹیسٹ اور علاج کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کرنے کے لیے بیداری پھیلائی جا رہی ہے۔ ریاست کی سبھی جیلوں کے قیدیوں کو کووڈ ٹیسٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر وہ جیل سے باہر نکل آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔