اترپردیش: گونڈہ میں سڑک حادثہ، چار عقیدت مند ہلاک، 18 زخمی
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوراج نے بتایا کہ تقریباً 25 عقیدت مند سنگم اشنان کرنے پریاگ راج جا رہے تھے کہ درجن پور گھاٹ کے قریب پک اپ وین سڑک کے کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں گر گئی۔
گونڈہ: اتر پردیش میں گونڈہ ضلع کے تراب گنج علاقے میں دھند کے درمیان یاتریوں سے بھری ایک پک اپ پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج فراہم کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوراج نے پیر کو بتایا کہ تقریباً 25 عقیدت مند بہرائچ ضلع کے وشیشور گنج سے پک اپ وین سے مونی اماوسیہ پر سنگم اشنان کرنے پریاگ راج جا رہے تھے کہ درجن پور گھاٹ کے قریب پک اپ وین دھند میں بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں سنت دیپک (45)، للو (15)، شیام (40) اور ہزاری لال (42) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 12 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں چھ بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔