اتر پردیش بی جے پی ’مودی حکومت 2.0‘ کی پہلی سالگرہ پر منعقد کرے گی کئی پروگرام

یو پی بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجے بہادر نے جمعہ کو بتایا کہ پارٹی کارکن کورونا وائرس کے ضمن میں لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مرکز میں مودی حکومت کے دوسرے میعاد کار کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ سے آنے والے 25 دنوں تک متعدد پروگرام منعقد کرے گی۔ پہلی سالگرہ کے موقع پر بی جے پی ریاست میں مرکزی حکومت کی حصولیایبوں کو شمار کرانے کے لئے ورچوئل ریلی اور پریس کانفریس کرے گی۔ پارٹی کارکنان کورونا وائرس وبا سے روک تھام کے بارے میں جہاں لوگوں کو بیدار کریں گے تو وہیں حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔ دوسری معیاد کار کی پہلی سالگرہ 30 مئی کو ہے۔

اترپردیش بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ پارٹی کارکن کورونا وائرس کے ضمن میں لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔ پارٹی ریاست میں 30 مئی سے شروع کیے جارہے مہم میں 6 ورچول ریلیاں منعقد کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے 25 دنوں تک چلنے والے پروگرام کے دوران پارٹی کے لیڈران کارکنان سماجی فاصلہ قائم رکھتے ہوئے ایک کروڑ سے زیادہ افراد تک پہنچ کر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لکھا ہوا خط ان کے حوالے کریں گے۔


انہوں نے بتایا کہ یکم جون سے 3 جون تک پارٹی کے سینئر لیڈر98 اضلاع کے کارکنان کے ساتھ ورچول میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد پارٹی کی سبھی تنظیمیں اور مورچے ایک ہفتے تک اقلیتوں، پچھڑوں، دلتوں، سرمایہ کاروں، کاروباریوں اور سماج کے مختلف شعبوں کے افراد سے رابطہ قائم کریں گے۔ ڈیجیٹل رابطے کے تحت ہر ایک بوتھ پر وہاٹس ایپ گروپ بنایا جائے گا۔ ان وہاٹس ایپ گروپوں میں سماج کے سینئر ومعروف و مختلف ذات۔مذہب کے لوگوں کو جوڑا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 15جون سے پورے ملک میں ایک ہزار سے زیادہ آن لائن کانگرنسیں کی جائیں گی۔ اس میں ہر ایک خطے میں تقریباً ایک ہزار پارٹی کارکن اور عام لوگ شرکت کریں گے جنہیں ریلی سے جڑنے کے لئے پاسورڈ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 30 جون کو بی جے پی صدر جے پی نڈا کے آن لائن خطاب سے پروگرام کاآغاز ہوگا جو اگلے 25 دنوں تک چلے گا اور شیاما پرساد مکھرجی کی برسی 23 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔