پوجا کھیڈکر اور پیپر لیک تنازعے کے درمیان یو پی ایس سی کا بڑا قدم، امتحان پیٹرن میں تبدیلی کا فیصلہ

یو پی ایس سی نے امتحانات کے پیٹرن کی تبدیلی میں جن ٹیکنالوجیز کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے ان میں ان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، فیشیک ریکگنیشن جیسی ٹیکنالوجیز شامل ہو سکتی ہیں۔

یو پی ایس سی
یو پی ایس سی
user

قومی آواز بیورو

نیٹ پیپر لیک اور پروبیشنری آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر تنازعے کے درمیان یو پی ایس سی ایک بڑا قدم اٹھانے کی تیاری میں ہے۔ امتحان میں دھاندلی پر قابو پانے کے لیے اس نے اب ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں آدھار فنگر پرنٹ کی تصدیق، امیدواروں کے چہرے کی شناخت اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سی سی ٹی وی کی براہ راست نگرانی شامل ہے۔

یو پی ایس سی نے امتحانات کے پیٹرن کی تبدیلی میں جن ٹیکنالوجیز کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے ان میں ان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، فیشیک ریکگنیشن جیسی ٹیکنالوجیز شامل ہو سکتی ہیں۔ یو پی ایس سی نے یہ فیصلہ نیٹ یوجی امتحان سمیت نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے امتحانات کے انعقاد کے طریقوں پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد کیا ہے۔ معلومات کے مطابق یو پی ایس سی امتحانات کے دوران ٹیکنالوجی سروس کے لیے پی ایس یو کے ساتھ رابطے میں ہے۔ 


کمیشن کے ذریعہ حال ہی میں جاری کردہ ٹینڈر میں جن خدمات کو شامل کیا گیا ہے ان میں آدھار فنگر پرنٹ کی تصدیق (بصورت دیگر ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کیپچرنگ)، ای ایڈمٹ کارڈ کی کیو آر کوڈ اسکیننگ، اور براہ راست اے آئی پر مبنی سی سی ٹی وی سرویلنس سروس اور امیدواروں کے چہرے کی شناخت شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سول سروسز ایگزامینیشن (سی ایس ای) سمیت، یو پی ایس سی حکومت ہند کے گروپ ’اے‘ اور گروپ ’بی‘ کے عہدوں پر بھرتی کے لیے بھرتی کے امتحانات اور انٹرویو کے ساتھ ایک سال میں 14 امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔