یوپی ایس سی ریزلٹ: سرفہرست تینوں مقامات پر لڑکیاں قابض، اوّل رینک لانے والی شروتی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام کیا روشن

آل انڈیا پہلا مقام حاصل کرنے والی شروتی شرما سینٹ اسٹیفنز کالج اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ ہیں، جامعہ ملیہ اسلامیہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے انھوں نے یوپی ایس سی سول سروسز کی تیاری کی۔

یو پی ایس سی
یو پی ایس سی
user

تنویر

یوپی ایس سی سول سروسز امتحان-2022 کا حتمی نتیجہ آج جاری کر دیا گیا۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ جاری کردہ ریزلٹ کے مطابق شروتی شرما (رول نمبر 0803237) نے پورے ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوسرے اور تیسرے مقامات پر بھی لڑکیوں نے قبضہ جمایا ہے۔ یعنی لڑکیوں نے اس بار لڑکوں پر اثردار انداز میں بازی ماری ہے۔ امیدوار اپنے ریزلٹ کمیشن کے آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آل انڈیا پہلا مقام حاصل کرنے والی شروتی شرما سینٹ اسٹیفنز کالج اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے انھوں نے یوپی ایس سی سول سروسز امتحان کی تیاری کی۔ پہلا مقام حاصل کر انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن کیا ہے اور مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ یو پی ایس سی-سی ایس ای کا ابتدائی امتحان 10 اکتوبر کو ہوا تھا۔ اس کے نتائج 29 اکتوبر کو جاری کیے گئے تھے۔ مینس امتحان 7 سے 16 جنوری 2022 تک منعقد ہوا تھا جس کا نتیجہ 17 مارچ 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔ انٹرویو اس امتحان کا آخری دور تھا جو 5 اپریل کو شروع ہوا اور 26 مئی تک چلا۔ 30 مئی، یعنی آج یو پی ایس سی کا حتمی نتیجہ جاری کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔