یوپی دسویں اور بارہویں بورڈ کا نتیجہ جاری، پرنس اور دِویانشی نے کیا ٹاپ

ہائی اسکول امتحان کے نتائج میں پرنس پٹیل نے 97.67 نمبر حاصل کر پہلا مقام ضرور حاصل کیا ہے، لیکن ٹاپ-10 طلبا میں 7 مقامات پر لڑکیاں قابض ہیں۔

یو پی بورڈ کے نتیجے جاری، تصویر آئی اے این ایس
یو پی بورڈ کے نتیجے جاری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کر دیا گیا۔ دسویں کلاس میں جہاں فتح پور کے پرنس پٹیل نے ٹاپ کیا ہے، وہیں بارہویں درجہ میں فتح پور کی ہی دِویانشی کو اوّل مقام حاصل ہوا ہے۔ ہائی اسکول و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک بار پھر لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے زیادہ بہتر ریزلٹ دیا ہے۔

ہائی اسکول امتحان کے نتائج میں پرنس پٹیل نے 97.67 نمبر حاصل کر پہلا مقام ضرور حاصل کیا ہے، لیکن ٹاپ-10 طلبا میں 7 مقامات پر لڑکیاں قابض ہیں۔ یعنی لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ پرنس پٹیل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ غریب کسان کا بیٹا ہے جس کا خواب فوج میں داخل ہو کر ملک کی خدمت کرنا ہے۔


دوسری طرف انٹرمیڈیٹ امتحان میں اول مقام حاصل کرنے والی دِویانشی کو 95.40 نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ دوسرے مقام پر انشیکا یادو اور یوگیش پرتاپ سنگھ مشترکہ طور پر ہیں جنھیں 95 فیصد نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ اگر ٹاپ-10 کی بات کی جائے تو اس میں لڑکیوں کی تعداد 5 ہے۔ یعنی انھوں نے لڑکوں کو زبردست ٹکر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔