دہلی پولیس پر ناشائستگی کا الزام لگانے والی کانگریس رکن پارلیمنٹ جوتی منی داخل اسپتال
جمعہ کی دیر شب کانگریس رکن پارلیمنٹ جوتی منی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انھوں نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو فون بھی کیا تھا، پھر ادھیر اپنی بیگم کے ساتھ ان کے گھر پہنچے تھے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ جوتی منی کو صبح تقریباً سات بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ ہفتہ کی صبح تیز بخار اور جسم میں درد ہونے کے سببد ہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں انھیں داخل کیا گیا ہے۔ فی الحال وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کی دیر شب بھی ان کی طبیعت بگڑی تھی جس کے بعد انھوں نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو فون کیا تھا۔ ادھیر رنجن چودھری ان کا فون آنے پر اپنی بیوی کے ساتھ ان کی عیادت کے لیے پہنچے تھے جہاں انھیں دوائی بھی دی گئی۔
ہفتہ کی صبح رکن پارلیمنٹ جوتی منی کے گھر سے ادھیر رنجن چودھری کو فون کر ان کی طبیعت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ آناً فاناً میں ان کے لیے ایمبولنس منگوائی گئی اور اسپتال لے کر پہنچا گیا۔ فی الحال وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کے ساتھ ادھیر رنجن چودھری کی بیوی بھی موجود ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے جوتی منی ڈاکٹروں کے رابطے میں تھیں۔ بدن میں تیز درد اور بخار کے سبب وہ پریشان تھیں۔ حالانکہ وہ بحث میں تب آئیں جب دہلی پولیس کو لے کر انھوں نے ایک ویڈیو بنا کر ناشائستگی اور مار پیٹ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اگلے ہی دن کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ان کی اس ویڈیو پر کہا کہ ’’یہ کسی بھی جمہوریت میں ناقابل فراموش ہے۔ اس طرح سے ایک خاتون مظاہرین کے ساتھ سلوک کرنا شائستگی کے ہر ہندوستانی پیمانہ کی خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی لوک سبھا رکن کے ساتھ ایسا کرنا ذیلی سطح کا ہے۔ میں دہلی پولیس کے رویہ کی مذمت کرتا ہوں اور جوابدہی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اس معاملے میں کارروائی کریں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔