کورونا: غازی آباد میں دفعہ 144 نافذ، اتر پردیش کے 7 اضلاع میں عوامی مقامات پر پھر سے ماسک لازمی

دہلی سے ملحق غازی آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے یوپی کی یوگی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ دہلی سے ملحق غازی آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی اضلاع میں عوامی مقامات پر ماسک لگانا ایک بار پھر سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یوگی حکومت نے کووڈ کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے جن اضلاع میں عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیا ہے ان میں گوتم بدھ نگر، غازی آباد، ہاپوڑ، میرٹھ، بلند شہر، باغپت اور لکھنؤ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں پیر کے روز ایک بار پھر سے اضافہ دیکھا گیا۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 183 نئے کورونا کیسز درج کیے گئے ہیں، جو اتوار کے مقابلے دوگنے ہیں۔ ملک میں اتوار کو 1150 کیسز درج کیے گئے تھے۔ مرکزی وزارت صحت کے 18 اپریل کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 214 لوگوں کی کورونا کے سبب موت بھی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران 1985 لوگ ڈسچارج بھی ہوئے۔


کووڈ انفیکشن میں گراوٹ کے 11 ہفتہ کے بعد اس ہفتہ ہندوستان کے کورونا کیسوں میں گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں نے انفیکشن میں اضافہ کی اطلاع دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔