یوپی: سماجوادی پارٹی دفتر میں پیسہ تقسیم کیے جانے کی ویڈیو وائرل، ایف آئی آر درج
پولیس نے وائرل ویڈیو کی جانچ کرائے جانے سے متعلق جانکاری دی، پولیس کا کہنا ہے کہ بات سچ ہے اور سماجوادی پارٹی کے مرکزی دفتر کی چھت سے نیچے اترتے ہوئے لوگوں کو نوٹ بانٹے گئے۔
اتر پردیش میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور سبھی پارٹیوں کی کوشش ہے کہ وہ ووٹروں کو اپنے وعدوں اور عزائم پر یقین دلائے تاکہ ریاست کی ترقی کے لیے کام کیا جا سکے۔ اس درمیان ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس سے سماجوادی پارٹی کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ پریاگ راج میں سماجوادی پارٹی دفتر میں پیسہ تقسیم کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر درج کیے جانے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حجاب کی آڑ میں کہیں کچھ اور کھیل تو نہیں ہے... سید خرم رضا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ سے متعلق پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم نے ویڈیو کی جانچ کرائی۔ یہ بات سچ نکلی ہے کہ سماجوادی پارٹی کے مرکزی دفتر کی چھت سے نیچے اترتے ہوئے لوگوں کو نوٹ بانٹے گئے۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔‘‘
اس خبر نے ایک طرف جہاں سماجوادی پارٹی کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، وہیں بی جے پی کو حملہ آور ہونے کا مزید ایک موقع مل گیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں فی الحال نہ ہی سماجوادی پارٹی کے کسی لیڈر کا رد عمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی کسی دیگر پارٹی نے اپنا تبصرہ کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔