یوپی انتخاب: پارٹی چھوڑتے ہی بلیا کے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف معاملہ درج

بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹوں بعد بلیا کے بیریا سے موجودہ رکن اسمبلی سریندر سنگھ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ٹریفک کو رخنہ انداز کرنے کا معاملہ درج ہوا ہے۔

سریندر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
سریندر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اپوزیشن پارٹی کہتی ہیں کہ بی جے پی کے پاس ایسی واشنگ مشین ہے کہ اس میں جو کریمنل امیدوار چلا جاتا ہے وہ بے داغ جاتا ہے۔ لیکن جیسے ہی کوئی لیڈر پارٹی چھوڑتا ہے وہ پھر سے داغدار ہو جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ہے یوپی کے بلیا میں۔ دراصل بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹوں بعد بلیا کے بیریا سے موجودہ رکن اسمبلی سریندر سنگھ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے، کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک میں رخنہ اندازی کرنے کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ سریندر سنگھ نے آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے ٹکٹ سے محروم ہونے کے بعد بی جے پی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

استعفیٰ دینے کے بعد وہ اپنے حامیوں کے ساتھ بیریا پہنچے اور بدھ کو اپنے انتخابی حلقہ میں میٹنگ کی۔ دیوراج برھم سے بیریا کراسنگ کی طرف جانے والے این ایچ-31 پر ان کے حامیوں کے جمع ہونے کے سبب جام لگ گیا۔ سنگھ سمیت 1000 سے زائد لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 (پبلک سروینٹ کے ذریعہ قانونی حکم کی خلاف ورزی)، 341 (غلط روکنا) اور وبائی امراض ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


ڈی ایس پی اشوک مشرا نے کہا کہ سریندر سنگھ سمیت سات لوگوں کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں، جب کہ دیگر نامعلوم ہیں۔ سنگھ پر مثالی ضابطہ اخلاق، کووڈ پروٹوکول اور حکم امتناع کی خلاف ورزی کرنے وغیرہ کا الزام لگایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔