مرکزی وزیر نرملا سیتارمن آج کریں گی ریاستوں کے ساتھ بات چیت
مرکزی وزیر خزانہ سیتا رمن آج سہ پہر 3 بجے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، اقتصادی ترقی وغیرہ کے سلسلے میں بات چیت کریں گی۔
بھوپال: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 15 نومبر یعنی آج ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کے ساتھ سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، اقتصادی ترقی وغیرہ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔ سرکاری معلومات کے مطابق، مرکزی وزیر خزانہ سیتا رمن آج سہ پہر 3 بجے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، اقتصادی ترقی وغیرہ کے سلسلے میں بات چیت کریں گی، جس میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ’آتم نربھر مدھیہ پردیش‘ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جے این یو میں اے بی وی پی اور بائیں بازو طلبا کے درمیان جھڑپ
اس کے ساتھ ہی ریاست میں مالی وسائل، نئی سرمایہ کاری میں اضافہ اور انتظامی طریقہ کار کو آسان بنانے کی سمت میں کئے گئے کاموں کی معلومات بھی مرکزی حکومت کو فراہم کی جائیں گی۔ اس میٹنگ میں ’’ون نیشن ون کارڈ‘‘، ایز آف ڈوئنگ بزنس، آن لائن خدمات، زمینی اصلاحات، صنعتوں کو زمین اور پانی کے الاٹمنٹ کے لیے آسان بنایا گیا طریقہ کار، ملکیتی منصوبے پر عمل آوری اور ریاست میں دیگر مالیاتی اسکیموں کا مسلسل جائزہ لینے کی تفصیلات بھی دی جائیں گی۔ میٹنگ میں ریاست کے وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا بھی موجود رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جون ایلیا۔ یکتائے زمانہ شاعر... جمال عباس فہمی
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔