متاثرین کو چھوڑنے کے بجائے ان کے درد کو سمجھیں، پرینکا گاندھی نے لکھا وزیراعلیٰ یوگی کو خط

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: اترپردیش میں کانگریس کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر کورونا وائرس کے بحران میں شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے متعدد اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ جمعرات کو یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے گئے خط میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ عوام کو ان کی صورتحال پر چھوڑنے کے بجائےعوام کے درد کو سمجھنا چاہیے اور ان کے مفاد میں اقدامات کرنے چاہیے۔

متاثرین کو چھوڑنے کے بجائے ان کے درد کو سمجھیں، پرینکا گاندھی نے لکھا وزیراعلیٰ یوگی کو خط
متاثرین کو چھوڑنے کے بجائے ان کے درد کو سمجھیں، پرینکا گاندھی نے لکھا وزیراعلیٰ یوگی کو خط

انہوں نے کہا کہ حکومت کو متوسط ​​طبقے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ لوگ پریشان ہیں اور اپنے پیاروں کے علاج کے لئے قرض لے رہے ہیں۔ لہذا، پرائیویٹ اسپتالوں میں کم سے کم قیمت پرعلاج کی سہولیات دستیاب ہو اور ساتھ ہی متاثرین کو معاوضہ بھی دیا جائے۔


پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں سے لوگ افسردہ ہیں۔ لہذا، افراط زر پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بجلی کی شرح میں اضافہ نہ ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مدت کے دوران تاجروں اور دکانداروں کو فوری ریلیف دیا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔