بہار میں بے قابو ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے 8 لوگوں کو روندا، 3 ہلاک
پولس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ نمبر 103 پر تیسوارا گاؤں کے نزدیک دیر رات کئی لوگ سڑک کنارے کھڑے تھے۔ اسی دوران سمستی پور سے پٹنہ کی جانب جا رہا ٹرک بے قابو ہو گیا اور لوگوں کو روندتا ہوا گزر گیا۔
بہار کے سمستی پور ضلع واقع سرائے رنجن تھانہ حلقہ میں منگل کی دیر رات ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے کھڑے آٹھ لوگوں کو کچل دیا۔ اس واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 5 لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ناراض لوگوں نے ٹرک میں آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں : چین: علاج کے دوران کورونا وائرس مریض کی رنگت تبدیل
سرائے رنجن کے تھانہ انچارج سنجیو کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بدھ کو بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 103 پر تیسوارا گاؤں کے نزدیک دیر رات کئی لوگ سڑک کنارے کھڑے تھے۔ اسی دوران سمستی پور سے پٹنہ کی جانب جا رہے ایک ٹرک سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا اور ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو روندتا ہوا چلا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس واقعہ میں جائے حادثہ پر ہی تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ دیگر 5 لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
اِدھر واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور نے ٹرک لے کر بھاگنے کی کوشش کی، لیکن مقامی لوگوں نے پیچھا کر کے اس کو پکڑ لیا اور پھر ٹرک میں آگ لگا دی۔ ڈرائیور حالانکہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایئر ایشیا انڈیا 50 ہزار ڈاکٹروں کو کرائے گا مفت ہوائی سفر
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔