امیش پال قتل کیس: ملزم گڈو مسلم ابھی تک گرفت سے دور، پولیس ان پہلوؤں سے کر رہی ہے تفتیش
ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ گڈو مسلم اپنی شکل اور بھیس بدلنے میں ماہر ہے۔ ہم نے داڑھی اور مونچھوں کے ساتھ مختلف بھیسوں میں اس کے خاکے تیار کیے ہیں۔
گڈو مسلم جس پر 24 فروری کو وکیل امیش پال اور ان کے دو پولیس گارڈز کو قتل کرنے کا الزام ہے، دو ماہ سے پولیس کی گرفت سے دور ہے۔ واقعے کے دوران گڈو کو کیمرے میں امیش پال پر دیسی بم پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ حملے کے بعد اس کے بم پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اب اس کیس کی تفتیش کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ وہ گڈو مسلم کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی بدل رہے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ گڈو مسلم اپنی شکل اور بھیس بدلنے میں ماہر ہے۔ ہم نے داڑھی اور مونچھوں کے ساتھ مختلف بھیسوں میں اس کے خاکے تیار کیے ہیں۔ ہو سکتا ہے گڈو نے اپنا نام بھی بدل لیا ہو اور ہو سکتا ہے کہ وہ ہندو شناخت کے ساتھ اپنے ٹھکانے پر رہ رہا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ وہ مندر کے باہر بھکاری بن کر رہ رہا ہو، ہم تمام امکانات پر جانچ کر رہے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ امیش پال کو قتل کرنے کے بعد گڈو مسلم جھانسی اور پھر میرٹھ فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گڈو گینگسٹر و سیاستدان عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کے گھر رہنے کے بعد دہلی چلا گیا۔ اس سے پہلے کہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم اس کے مقام کا پتہ لگا پاتی، گڈو دہلی سے اجمیر کے لیے روانہ ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ اس کی لوکیشن مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں بھی ٹریس کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔