دہلی-این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں اگلے 5 دنوں تک آندھی کے ساتھ بارش ہونے کے امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے 4 مئی تک ہونے والی بارش کی وجہ سے کئی ریاستوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔

بارش، فائل تصویر یو این آئی
بارش، فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

دہلی این سی آر میں موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ ہفتہ کی رات شروع ہونے والی بارش اتوار اور پیر کو بھی جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راجدھانی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے 4 مئی تک ہونے والی بارش کی وجہ سے کئی ریاستوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔

ریاستوں کا حال

ہماچل پردیش، اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور راجستھان میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مئی تک تمل ناڈو اور کرناٹک کے کئی حصوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں اگلے 4 دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ راجستھان کے کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ہوا چلنے کا امکان ہے۔ جے پور میں کچھ مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اتر پردیش کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے یکم مئی سے 3 مئی تک مغربی ہمالیائی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ جبکہ شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ کے بیشتر علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری ہوسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔