بی جے پی پر امنگ سنگھار نے بھی لگایا خرید و فروخت کا الزام

کانگریس لیڈر امنگ سنگھار نے کہا کہ سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا کی جانب سے انہیں لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی جسے ہم نے قبول نہیں کیا۔

امنگ سنگھار، تصویر ٹوئٹر
امنگ سنگھار، تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور کانگریس کے رکن اسمبلی امنگ سنگھار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر خرید وفروخت کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا ہے کہ انہیں بھی لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ امنگ سنگھار نے دھار ضلع میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا کی جانب سے انہیں لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی جسے ہم نے قبول نہیں کیا۔

امنگ سنگھار نے کہا کہ وہ کبھی موقع پرست سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی رکھیں گے، وہ شفاف سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی اسی طرح کی سیاست کرتے رہیں گے۔


دوسری طرف بی جے پی کے ترجمان پنکج چترویدی نے کہا کہ کانگریس رکن اسمبلی امنگ سنگھار کے ایسے کھوکھلے اور بے بنیاد الزامات پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔ در اصل سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ اور امنگ سنگھار کی رسہ کشی میں اپنے آپ کو بچانے کے لئے وہ (امنگ سنگھار) اس قسم کے جھوٹے الزام لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھیا کی پوری سیاسی زندگی بے داغ ہے۔ کانگریس کے ان ہتھکنڈوں کا جواب عوام دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔