نیٹ یوجی میں دھاندھلی، یو جی سی نیٹ منسوخ! کیا وزیر تعلیم اس ناقص نظام کی ذمہ داری لیں گے؟ پرینکا گاندھی

وزارت تعلیم نے یو جی سی-نیٹ 2024 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے حوالے سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزارت تعلیم نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن-قومی اہلیت ٹیسٹ (یو جی سی-نیٹ 2024) کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ دھاندلی کی اطلاعات ملنے کے بعد کیا ہے، جس کے بعد اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ یو جی سی-نِٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 18 جون کو دو شفٹوں میں کیا تھا۔ وزارت تعلیم کے اس فیصلے کے بعد اب کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اس معاملے کو لے کر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیر تعلیم اس ناقص نظام کی ذمہ داری لیں گے؟

نیٹ امتحان کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی بدعنوانی اور دھاندلی نوجوانوں کے لیے جان لیوا ہے۔ نیٹ امتحان میں ہوئی بدعنوانی و دھاندلی کی خبروں کے بعد اب 18 جون کو ہونے والا یو جی سی-نیٹ کے امتحان بھی دھاندلی کے خدشے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کیا اب جوابدہی طے ہوگی؟ کیا وزیر تعلیم اس ناقص نظام کی ذمہ داری لیں گے؟


دوسری جانب این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے یو جی سی-نیٹ منسوخ ہونے پر این ٹی اے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ این ٹی اے پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

رکن پارلیمنٹ گورو گوئی نیٹ-یوجی معاملے میں پر حکومت پر اپنی لاپرواہی کو چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اپنی لاپرواہی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے۔ ملک کے لوگوں نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ کانگریس پارٹی اور انڈیا الائنس 24 لاکھ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ  نہیں ہونے دے گی۔

کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے نیٹ امتحان کے معاملے پر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہے ملک میں اگر کوئی پیپر لیک ہوتا ہے تو سخت قانون بنایا جائے تاکہ ملزم کو سخت سزا مل سکے۔ نیٹ صرف ایک مثال ہے۔ جہاں بھی بی جے پی کی حکومت ہے وہاں پیپر لیک ہونے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔ گجرات پیپر لیک کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ کوئی چھوٹا امتحان نہیں ہے، پرچہ لیک کرنے میں ضرور کوئی بڑا گٹھ جوڑ ہوگا اور اس کا کوئی سرغنہ کوئی طاقتور شخص ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔