ٹی-20 ورلڈ کپ: سپر-8 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے دی شکست

آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلہ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے دشکست دے دی۔ انگلینڈ نے 181 رن کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17.3 اوور میں پورا کر لیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلہ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے دشکست دے دی۔ انگلینڈ نے 181 رن کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17.3 اوور میں پورا کر لیا۔ انگلینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے ازی کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رن بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 181 رن کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 38، نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے 36، 36 رن اسکور کیے جبکہ شرفین رادرفورڈ نے 28 رن اور برینڈن کنگ 23 رن پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیونگ اسٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔


جواب میں انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور جوز بٹلر نے 67 رن کا عمدہ آغاز فراہم کیا، لیکن اس موقع پر کپتان 25 رن بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔ ویسٹ انڈیز کو جلد ہی دوسری کامیابی مل گئی، جب معین علی صرف 13 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد انگلینڈ نے بلے باز فل سالٹ اور جونی بیئرسٹو کی 44 گیندوں پر 97 رن کی ناقابل شکست شراکت داری کی بدولت 18 ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

فل سالٹ نے 47 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رن جبکہ جونی بیئرسٹو نے 26 گیندوں پر 48 رن بنائے۔ فل سالٹ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں 2 گروپ ہیں، پہلے گروپ میں ہندوستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش جبکہ دوسرے گروپ میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دونوں گروپس سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ قبل ازیں سپر 8 مرحلہ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رن سے شکست دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔