ساڑھے تین سالہ بچی کا وحشیانہ قتل کرنے والی ماں سمیت 2 کو سزائے موت

لڑکی کی ماں منگلا گوسوامی اور اس کے 'بوائے فرینڈ' سناتن ٹیگور دونوں کو پرولیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رمیش کمار پردھان نے سزائے موت سنائی۔

عدالت کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
عدالت کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: پرولیا ضلع کی ایک عدالت نے سوئی کیس میں ساڑھے تین سالہ بچی کو متعدد سوئیوں سے قتل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔ معاشرے کے مختلف طبقات نے اس وحشیانہ واقعے میں عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

لڑکی کی ماں منگلا گوسوامی اور اس کے 'بوائے فرینڈ' سناتن ٹیگور دونوں کو پرولیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رمیش کمار پردھان نے سزائے موت سنائی۔ ریٹائرڈ ہوم گارڈ سناتن ٹیگور اور بچی کی ماں منگلا گوسوامی پر جولائی 2016 میں پرولیا سوئی کیس میں ساڑھے تین سالہ بچی کے وحشیانہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


ساڑھے تین سالہ بچی دونوں کی محبت کی راہ میں کانٹا تھی۔ ماں نے اپنی ہی اولاد کو اس وحشیانہ طریقہ سے قتل کیا۔ پرولیا کے نادیرا گاؤں میں پیش آنے والے واقعہ نے چار سال قبل ریاست اور ملک میں ہلچل مچا دی تھی۔ ایک طویل مقدمے کی سماعت کے بعد، مجرموں کو بالآخر سزا دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔