12 نکسلی ہلاک، مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پر نکسلیوں اور فوجیوں کے درمیان تصادم

گڑھچرولی میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 12 نکسلی  مارے گئے اور 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ انکاؤنٹر میں تین اے کے۔47، دو انساس رائفلیں اور دیگر ہتھیار ضبط کیے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کی اسپیشل فورس سی ساٹھ ( C-60) کمانڈوز نے بدھ کو چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کی سرحد پر ہونے والے پولیس-نکسلی تصادم میں 12 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ۔ اگرچہ مارے گئے نکسلیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے، لیکن فوجیوں نے جائے وقوعہ سے 7 خودکار ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ ان میں سے، فوجیوں نے تین اےکے ۔47، دو انساس اور ایک کاربائن کے ساتھ ساتھ ایک ایس ایل آربھی برآمد کیا ہے۔

اس کے علاوہ موقع سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور نکسلیوں کی روزمرہ کی اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اسی دوران، اس مقابلے میں C-60 کمانڈو کے سب انسپکٹر ستیش پاٹل کو بائیں کندھے میں گولی لگی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں کینکرے  ضلع کے پولیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے مہاراشٹر کے گڑھچرولی کے کیمپ لے جایا گیا ہے۔ فی الحال فوجی کی جان خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔


نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق پہلے ہی بڑی تعداد میں نکسلی گھات لگائے بیٹھے تھے۔ اس کے بعد نکسلیوں نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ نکسلیوں کی فائرنگ میں سی-60 کمانڈو کے سب انسپکٹر ستیش پاٹل کو کندھے میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد فوجیوں نے فوراً چارج سنبھال لیا اور نکسلیوں پر زبردست فائرنگ کی۔ تقریباً تین سے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں فوجیوں نے 12 نکسلیوں کو مار گرایا۔

تصادم رکنے کے بعد فوجیوں نے تلاشی کے دوران تمام 12 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کیں۔ آئی جی نے کہا کہ مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں ماؤنواز تنظیم کے ڈی وی سی ایم کمانڈر لکشمن، وشال اور ٹیپا گڑھ نکسلائیٹ دلم موجود ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے C-60 کمانڈوز نے سرچ آپریشن کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔