ٹی آر پی گھوٹالہ: ممبئی پولیس کی تازہ چارج شیٹ میں ارنب گوسوامی ملزم بنائے گئے!

ممبئی پولیس نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں ارنب سمیت پانچ لوگوں کا نام شامل کیا ہے۔ ارنب کے علاوہ اے آر جی آؤٹلیر میڈیا (ریپبلک ٹی وی کا مالکانہ حق رکھنے والے) کے چار لوگوں کے نام ہیں۔

ارنب گوسوامی، تصویر آئی اے این ایس
ارنب گوسوامی، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

فرضی ٹی آر پی معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ممبئی پولیس نے عدالت میں جو سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے اس میں ارنب گوسوامی کو ملزم بنایا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 9 مہینے قبل ایف آئی آر درج کی تھی اور اس وقت کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے بتایا تھا کہ ٹی آر پی گھوٹالہ میں ارنب گوسوامی بھی شامل ہیں۔

بہر حال، ممبئی پولیس نے 22 جون (منگل) کو عدالت میں فائل سپلیمنٹری چارج شیٹ میں ارنب سمیت پانچ لوگوں کا نام شامل کیا ہے۔ ارنب کے علاوہ اے آر جی آؤٹلیر میڈیا (ریپبلک ٹی وی کا مالکانہ حق رکھنے والے) کے چار لوگوں کے نام ہیں۔ پولیس کے ذریعہ عدالت میں فائل کی گئی 1800 صفحات کی چارج شیٹ میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔


فرضی ٹی آر پی معاملہ میں معاون ملزمین کے طور پر سی ای او پریہ مکھرجی، شیویندو ملیکر شیوا سندرم کا بھی نام ہے جنھیں پہلے وانٹیڈ دکھایا گیا تھا۔ اب تک پولیس نے 15 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں بارک (بی اے آر سی) کے چیف ایگزیکٹیو افسر پارتھو داس گپتا اور ریپبلک ٹی وی چیف ایگزیکٹیو افسر وکاس کھانچندانی بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔