تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں جونیئر وکلاء کو مشکلات، ورچول موبائل کورٹ کا قیام

بھوما چاری نامی وکیل نے کہا کہ اس وین میں بنائے گئے ورچول موبائل کورٹ سے ان کو کافی فائدہ ہو رہا ہے اور کام میں آسانی بھی ہو رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: کورونا وائرس کی وجہ سے عدالتیں بند کردی گئی ہیں تاہم ہنگامی نوعیت کے معاملات کی سماعت بذریعہ آن لائن کی جارہی ہیں۔ ضمانت کی عرضیاں، انجکشن آرڈرس بذریعہ آن لائن دیئے جا رہے ہیں تاہم جونیئر وکلا کو ای فائلنگ کا تجربہ نہ ہونے کے نتیجہ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ضلع کریم نگر میں ڈسٹرکٹ کورٹس بلڈنگس کامپلکس کے قریب ورچول موبائل کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

سینئر وکیل رگھونند راو نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تمام عدالتیں بند ہیں جس کے نتیجہ میں عرضیوں کو بذریعہ آن لائن داخل کیا جا رہا ہے، تاہم جونیئر وکلاء کو اس خصوص میں درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے کیونکہ آن لائن کے لئے لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ کی سہولت درکار ہوتی ہے۔


ان وکلاء نے کہا کہ انٹرنیٹ اور تیکنیکی مسائل کا ان کو سامنا تھا تاہم اس ورچول کورٹ کے قیام کے بعد بس میں قائم کیے گئے اس کورٹ کے ذریعہ وہ ان تمام سہولتوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھوما چاری نامی وکیل نے کہا کہ اس وین میں بنائے گئے ورچول موبائل کورٹ سے ان کو کافی فائدہ ہو رہا ہے اور کام میں آسانی بھی ہو رہی ہے۔

اس بس میں فراہم کردہ سہولتوں کے ذریعہ ججس سے بات کرنے کے موقع بھی فراہم کیے جا رہا ہے ہیں جو کافی بہتر ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر تھرمل اسکرین اور سینیٹائزیشن کی سہولت بھی اس موبائل کورٹ میں فراہم کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔