ملک کو بی جے پی کے جھوٹ کی قیمت چکانی پڑے گی: راہل گاندھی
راہل نے کہا کہ پہلے بی جے پی حکومت نے کووڈ ۔19 سے ہونے والی اموات اور کووڈ ٹیسٹ پر جھوٹ بولا، پھر مجموعی گھریلو مصنوعات، جی ڈی پی کے حساب کا طریقہ کار بدلا اور اب چین کے تئیں غلط بیانی کی جارہی ہے
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) پر جھوٹ کو ادارہ جاتی طور پر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس سازش کی قیمت چکانی پڑے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے بی جے پی حکومت نے کووڈ ۔19 سے ہونے والی اموات اور کووڈ ٹیسٹ پر جھوٹ بولا، پھر مجموعی گھریلو مصنوعات، جی ڈی پی کے حساب کا طریقہ کار بدلا اور اب چین کے تئیں غلط بیانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’بی جے پی جھوٹ منظم انداز میں جھوٹ بول رہی ہے۔ کووڈ ۔19 کے ٹیسٹ پر پابندی لگا کر اور اس سے ہونے والی اموات کے بارے میں غلط معلومات دے کر، جی ڈی پی کے لئے ایک نئے حساب کتاب کا طریقہ کار استعمال کرکے اور چینی جارحیت کے مدنظر میڈیا میں خوف کا ماحول بنا کر۔ غلط فہمی جلد ہی دور ہوگی اور ملک کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔‘‘
راہل گاندھی نے کل بھی مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اس کی پالیسی کا موازنہ سابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم نیولر چیمبرلین سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’چین ہماری زمین پر قبضہ کر چکا اور حکومت ہند چیمبرلین کی طرح کا رویہ اختیار کر رہی ہے۔ اس سے چین مزید حوصلہ افزا ہوگا۔ حکومت ہند کے بزدلانہ رویہ کا خمیازہ ملک کو بھگتنا ہوگا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔