تریپورہ تشدد: راہل گاندھی کا بی جے پی حکومت پر نشانہ، کہا- یو اے پی اے کے ذریعے سچائی کو دبانے کی کوششیں

تریپورہ پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کے ذریعہ سچائی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

حال ہی میں تریپورہ پولیس نے صحافیوں اور وکلاء سمیت 102 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیے ہیں۔ ان تمام لوگوں پر یو اے پی اے ایکٹ لگا گیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کے ذریعہ سچائی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "تریپورہ #Tripura_Is_Burning (تشدد) کے بارے میں بات کرنا اصلاحی کارروائی کا مطالبہ ہے، لیکن بی جے پی کی پسندیدہ کور اَپ حربہ (میسنجر) کو گولی مارنا ہے۔ #UAPA کے ذریعہ سچائی کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔" اس سے قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ تریپورہ کے اندر ہمارے مسلمان بھائیوں پر ظلم ہو رہا ہے، جو لوگ ہندو کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں، وہ ہندو نہیں بلکہ منافق ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔