نوٹ بندی کی 5 ویں برسی، پرینکا گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھے 5 سوال
مودی حکومت سے پرینکا گاندھی نے پوچھا اگر نوٹ بندی کامیاب تو کرپشن ختم کیوں نہیں ہوا؟ کالا دھن واپس کیوں نہیں؟ معیشت کیش لیس کیوں نہیں؟ دہشت گردی پر چوٹ کیوں نہیں؟ مہنگائی کنٹرول کیوں نہیں؟
آج 8 نومبر ہے۔ 5 سال قبل اسی دن مودی حکومت نے نوٹ بندی کا فیصلہ کیا تھا۔ نوٹ بندی کی 5 ویں برسی پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت سے 5 تیکھے سوال پوچھے ہیں۔ نوٹ بندی کامیاب ہوئی تو کرپشن ختم کیوں نہیں ہوا؟ کالا دھن واپس کیوں نہیں آیا؟ معیشت کیش لیس کیوں نہیں ہوئی؟ دہشت گردی پر چوٹ کیوں نہیں ہوئی؟ مہنگائی کنٹرول کیوں نہیں ہوئی؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2016 میں اسی دن یعنی 8 نومبر کو پی ایم مودی نے رات 8 بجے 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد تمام اہل وطن کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کو دن رات بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑا۔ نوٹ بندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی موت بھی ہوئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔