آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر پرانی دہلی میں نکالی گئی ترنگا یاترا
اس تاریخی ترنگا یاترا میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی میڈیا انچارج عدنان اشرف اور چاندنی چوک ودھان سبھا کے نوجوان صدر محمد ربانی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
جشن یوم آزادی کے 75 سال کی یاد میں 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی کی تاریخی شاہی جامع مسجد سے ترنگا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سب سے پہلے جامع مسجد کے انقلابی چوک پر پرچم کشائی کی گئی، اس کے بعد ترنگا کا یہ سفر تقریباً 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے جامع مسجد، چتلی قبر، چوڑی والاں، حویلی اعظم خان، مٹیہ محل، تیراہا بیرم خان، چھتہ لال میاں سے ہوتے ہوئے دہلی گیٹ پہنچا اور دریا گنج میں ترنگا یاترا کا اختتام ہوا۔
اس تاریخی ترنگا یاترا میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی میڈیا انچارج عدنان اشرف اور چاندنی چوک ودھان سبھا کے نوجوان صدر محمد ربانی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ندائے حق: آزادی کا امرت مہوتسو...اسد مرزا
اس موقع پر عدنان اشرف نے بتایا کہ جس جوش و خروش سے اس ترنگا یاترا کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہ ملک ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں سب کا ہے۔ مسلمانوں کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں کا بھی برابر کا حصہ ہے۔ وہیں مشہور سماجی کارکن تنزیل خان نے کہا کہ پرانی دہلی کے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ اس قدر ہے کہ وہ ملک کے لیے اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔