مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، مال گاڑی کنچن جنگا ایکسپریس سے ٹکرا گئی، کئی بوگیاں الٹ گئیں

مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ مال گاڑی نے سیالدہ جانے والی کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث کنچن جنگا ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ مال گاڑی نے سیالدہ جانے والی کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث کنچن جنگا ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پانچ سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شمال مشرقی سرحدی ریلوے کا کہنا ہے کہ انہیں نیو جلپائی گڑی کے رنگاپنی میں ٹرین حادثے کی خبر ملی ہے۔ حادثے کے بعد موسلادھار بارش کے درمیان موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔


اس حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ دارجلنگ ضلع میں ٹرین حادثے کی خبر سے صدمے میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کنجن جنگا ایکسپریس کو ایک مال گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ضلع مجسٹریٹ، ڈاکٹر اور ایمبولینس راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔