ٹول کٹ معاملہ: سمبت پاترا پوچھ گچھ کے لئے پھر حاضر نہیں ہوئے!
سول لائن پولیس اسٹیشن کے انچارج کو پاترا کے وکیل کی جانب سے پولیس کو بھیجے گئے ای میل میں پیش نہ ہونے سے مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے پوچھ گچھ میں شامل ہونے کے لئے ایک ہفتہ کا مزید وقت مانگا ہے۔
رائے پور: ٹول کٹ معاملہ میں چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر کی جانب سے درج کرائے گئے معاملہ میں پولیس کی جانب سے جاری دوسرے نوٹس پر بھی بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا آج پیش نہیں ہوئے اور جواب دینے کے لئے مزید ایک ہفتہ کی مہلت طلب کر لی۔
رائے پور کے سول لائن پولیس اسٹیشن کے انچارج کو پاترا کے وکیل کی جانب سے پولیس کو بھیجے گئے ای میل میں پیش نہ ہونے سے مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے پوچھ گچھ میں شامل ہونے کے لئے ایک ہفتہ کا مزید وقت مانگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاترا کے وکیل نے پولیس سے پوچھ گچھ کے نکات تحریر میں بھی دینے کی درخواست کی، جس سے تحریری جواب دیا جاسکے۔
اس سے قبل 22 مئی کو سول لائن پولیس اسٹیشن کے انچارج نے ای میل کے ذریعہ سمبت پاترا کو بھیجے گئے نوٹس میں دفعہ 504،505 (1) (بی) (سی)، 469 کے تحت اس کے خلاف درج جرم میں 23 مئی کو شام چار بجے تک تھانے میں ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ موجود رہنے کو کہا تھا۔ نوٹس پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں قانونی کارروائی کا بھی انتباہ دیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔