ٹوکیو اولمپک: ٹیبل ٹینس، شرت کمل اگلے راونڈ میں، سوتیرتھا مکھرجی باہر

مردوں کے سنگلز میں 20 ویں سیڈ یافتہ دنیا کی 29 ویں نمبر کی کھلاڑی شرت کا اگلا مقابلہ موجودہ اولمپک اور عالمی چیمپئن چین کے ما لونگ سے ہوگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ٹوکیو: تجربہ کار ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرت کمل نے یہاں پیر کے روز ٹوکیو میٹروپالیٹن جمنیزیئم میں مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس مقابلے کے دوسرے راونڈ میں پرتگال کے ٹیاگو اپولونیا کے خلاف سخت مقابلے میں2-11، 11-8، 11-5، 9-11، 11-6، 11-9 سے جیت حاصل کرکے دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کیا، جبکہ ہندوستان کی سوتیرتھا مکھرجی خواتین کے سنگلز مقابلے میں پرتگال کی تجربہ کار کھلاڑی فویو سے 11-3، 11-3، 11-5، 11-5 سے شکست کھا کر ٹوکیو اولمپک سے باہر ہوگئیں۔

مردوں کے سنگلز میں 20 ویں سیڈ یافتہ دنیا کی 29 ویں نمبر کی کھلاڑی شرت کا اگلا مقابلہ موجودہ اولمپک اور عالمی چیمپئن چین کے ما لونگ سے ہوگا۔ شرت حالانکہ اس سے پہلے منیکا بترا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز ٹینس مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔ وہیں 24 سالہ سوترتھی نے اس سے پہلے اولمپک ڈیبیو میں اعلیٰ رینکنگ والی سویڈن کی لنڈا برگسٹرام کو شکست دی تھی۔ سوتیرتھا اچھی شروعات کے باوجود پرتگال کی تجربہ کار کھلاڑی فویو کے خلاف دوسرے راونڈ کے میچ میں اپنے پہلے میچ کی کاکردگی کو دوہرا نہیں سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔